آج کے نفسانفسی کے دور میں جب انسان رشتوں سے دور ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ایک نوجوان نے اپنی 96 سال کی ضعیف دادی کیلئے اپنی جوانی کی خوشیاں قربان کرکے اپنی زندگی دادی کیلئے وقف کردی ہے۔
فلپائن کے کرس پنسلان اور اس کی دادی کی ویڈیو 2019 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو اپنی ضعیف العمر دادی کی خدمت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
کرس 2014 سے باقاعدگی سے اپنی دادی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہا ہے اور ان تصاویر میں نوجوان کو بوڑھی دادی کی خدمت کرتے دکھایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے کرس کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بہت چھوٹا تھا جب میں دیکھتا تھا کہ ہر کوئی اپنے کاموں میں مصروف رہتا ہے لیکن دادی کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں، اس لئے میں نے دادی کی دیکھ بھال کرنا شروع کردی۔
کرس کا کہنا ہے کہ دادی کی خدمت کرکے ایک دل کو سکون محسوس ہوتا ہے اور میں ہمیشہ اپنی دادی کی خدمت کیلئے تیار رہتا ہوں۔
جوانی میں اپنی خوشیاں اور خواب قربان کرنے والے پوتے کی دادی سے محبت دیکھ کر سوشل میڈیا نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔کرس پنسلان نامی یہ نوجوان گٹار بجانے کا شوق رکھتا ہے لیکن اپنی دادی کی دیکھ بھال کیلئے اس نے اپنے تمام شوق قربان کردیئے ہیں۔