ہیرو بننے کیلئے ماں کے زیور اور گھر تک بیچ دیا لیکن ۔۔ اداکار بننے کے چکر میں سب کچھ لٹانے والے نوجوان کے ساتھ آخر کیا ہوا؟

image

فلموں میں اپنے فیورٹ ہیروز کی طرح اداکاری کرنا اور شہرت حاصل کرنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے، کچھ لوگ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنا سب کچھ گنوا کر بھی اس خواب کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ اس نوجوان کے ساتھ بھی ہوا جس نے ہیرو بننے کیلئے ماں کے زیور اور اپنا گھر تک بیچ دیا لیکن کچھ ہاتھ نہ آیا۔

ڈیلی پوائنٹ ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے رینالہ خورد کے رانا رحمان نے بتایا کہ شاہ رخ خان کو دیکھ دیکھ کر اداکاری کا شوق پیدا ہوا، میٹرک کے بعد باقاعدہ اداکار بننا کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار بننے کیلئے لاہور کے بے شمار چکر لگائے اور ادا کار بننے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اپنی والدہ کے زیورات، دوستوں کے موبائل فونز اور اپنا گھر بھی بیچ دیا۔

اداکاری کے شوق میں اپنا سب کچھ گنوانے کے بعد رانا رحمان اس وقت کھیتی باڑی کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب چیزوں کی سمجھ آگئی ہے کہ کیسے کام کروانا ہے، اس لئے زندگی میں دوبارہ موقع ملا تو پھر شوبز میں قسمت آزمانے کی کوشش کرونگا۔

You May Also Like :
مزید