شلوار سوٹ پہنا اور میک اپ بھی کیا! محبت نے کہاں پہنچا دیا ۔۔ لڑکی بن کر گرل فرینڈ کی جگہ پیپر دینے کی کوشش کرنیوالا لڑکا کیسے پکڑا گیا؟

image

دوستی کا جذبہ انسانوں کو محبت، سچائی، تعاون، اخلاص اور اعتماد کے رشتے سے منسلک کرتا ہے، اکثر انسان دوستی کیلئے بڑی سے بڑی مشکلات سے بھی نہیں گھبراتا اور دوستی نبھانے کیلئے بغیر کسی نفع نقصان کے صرف دوستی نبھانے کی کوشش میں تمام حدیں پار کرجاتا ہے جس کا نتیجہ کئی بار سخت بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ بھارت میں دوست کی جگہ امتحان دینے کی کوشش کرنے والے لڑکے کے ساتھ ہوا۔

7جنوری کو بھارتی پنجاب کے شہر فریدکوٹ میں انگریز سنگھ نامی لڑکا اپنی گرل فرینڈ پرم جیت کور جیسا لباس اور انداز اپنا کر امتحان دینے پہنچا تاہم امتحان دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

انگریز سنگھ اس بات سے لاعلم تھا کہ وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے اپنی جانب سے پوری تیاری کررکھی تھی لیکن امتحانی مرکز پر عملے نے اسے پکڑ لیا اور پولیس میں فوری شکایت درج کرائی۔

انگریز سنگھ نے اپنی پوری کوشش کی کہ یقین کرلیا جائے کہ وہی پرم جیت ہے، اس نے فرضی ووٹر اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے ثابت کرنا چاہا لیکن ناکام رہا کیونکہ اس کی انگلیوں کے نشانات بائیو میٹرک ڈیوائس پر حقیقی امیدوار سے میچ نہیں کیے۔انگریز سنگھ کو حراست میں لے کر اس سمیت پرم جیت کور کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امتحانات کے دوران کئی بار اصل امیدوار کی جگہ دوسروں کو امتحان دینے کی کوشش کے دوران پکڑنے کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں تاہم گرل فرینڈ کیلئے خود لڑکی بن کر امتحان دینے کا یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔

You May Also Like :
مزید