لڑکی چھوٹی ہے، موٹی ہے، کالی ہے، غریب ہے، امیر ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔ جب تک معاشرے میں شادی کا معیار اور لڑکی کا انتخاب کرتے وقت ان تمام غیر ضروری باتوں کو دیکھ کر کیا جاتا رہے گا جب تک لڑکیاں نہ تو اپنے گھروں کی ہوسکتی ہیں اور نہ لڑکے ایک اچھا ہمسفر منتخب کر سکتے ہیں ۔ خوبصورتی سے گھر نہیں چلتا، علقمندی سے گھر چلتے ہیں۔ اس بات کی اصل مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس جوڑے کی شادی ہے جہاں لڑکے اور اس کے گھر والوں نے لڑکی کی معذوری یا ہاتھوں کے نہ ہونے کو ریجیکشن کی وجہ نہ بنایا بلکہ مُحبت سے مُحبت کو قبول کیا۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جس کے کیپشن میں لکھا جا رہا ہے کہ ہاتھوں یا جسم کے اعضاء کا مکمل ہونا محبت کی دلیل نہیں بلکہ اصل مُحبت تو وہ ہے جو آپ کو آپ کی خامیوں کو جانتے ہوئے بھی اپنائے اور سب کے سامنے نکاح تک محبت کی تکمیل کی جائے۔