اُستاد کو ہی اپنا شوہر بنا لیا 20 سال کی لڑکی اور 52 سال کا آدمی! شادی کی انوکھی کہانی

image

"میں نے ہی ان کو شادی کی پیشکش کی تھی کیونکہ ان کا پڑھانے کا انداز اور شخصیت بہت اچھی لگتی تھی جس کی وجہ سے مجھے ان سے محبت ہوگئی" یہ کہنا ہے 20 سالہ زویا نور کا جنھیں اپنے استاد ساجد علی سے محبت ہوگئی اور دونوں نے عمروں کے فرق کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شادی کرلی۔

زویا اور ساجد نے مشہور یوٹیوبر سید باسط علی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ زویا بی کام کی طالبہ تھیں اور ایک دن انھوں نے چھٹی کی اور اپنے استاد کو یہ بتانے گئیں کہ وہ انھیں پسند کرتی ہیں اور شادی کرنا چاہتی ہیں جس پر ساجد علی نے ان کی پیشکش کو فوراً مسترد کردیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ یہ لڑکی ان سے عمر میں بہت چھوٹی ہے مگر رفتہ رفتہ انھیں بھی زویا پسند آگئیں اور انھوں نے زویا کی والدہ کے پاس رشتہ بھجوایا۔

ساجد علی کہتے ہیں کہ زویا کی والدہ نے بھی پہلے انکار کیا لیکن بعد میں وہ مان گئیں۔ زویا اگرچہ کم عمر ہیں لیکن ایک اچھی بیوی ثابت ہورہی ہیں جبکہ ساجد بھی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔شادی کے بعد زویا اور ناصر نے ایمازون پر کام کرنے کی تربیت لی اور اب دونوں لاکھوں کما رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید