باپ چھوڑ کر چلا گیا تو کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے۔۔ باہمت لڑکی نے اپنے بوڑھے نانا اور ماں کے لئے گھر کیسے خریدا؟ جانیے اس کی کہانی

image

"میں صرف 4 برس کی تھی جب میرے والد نے مجھے اور میری والدہ کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا تھا۔ ما‌ں نانا کے گھر چلی گئیں۔ گھر میں کھانے کے لئے بھی ہیسے نہیں ہوتے تھے اور میری ماں چھوٹی موٹی نوکری کرنے ہر مجبور ہو گئیں تاکہ مجھے پال سکیں"

یہ کہنا ہے شریا گپتا کا جو بھارت کی اداکارہ ہیں۔ شریا نے کچھ دن پہلے اپنے انسٹاگرام پر زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اور نانا کا ہمیشہ کا خواب تھا کہ اپنا گھر ہو۔ اس لئے انھوں نے ایک گھر خریدا جو اب ان کی والدہ اور نانا کا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

"میں اپنی ماں اور اپنے اردگرد کے حالات کی شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے اپنے اسکول کے دنوں سے ہی پیسے کی قدر کا احساس دلایا۔ خریداری، چھٹیاں، پارٹیوں سے محروم رہنے کے بعد آخر کار میں نے اپنا گھر خرید لیا اور یہ میری زندگی کا سب سے اہم دن ہے"

شریا گھر میں سب سے پہلے اپنے نانا کو لے گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نانا اور ماں گھر میں دیر تک گھومتے رہے اور وہ خوش تھے کہ آخر کار انھیں اپنا گھر مل گیا۔

You May Also Like :
مزید