مریم نواز کا ایسا روپ کہ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بھی سراہنے پر مجبور

image

ہمارا دارالحکومت اسلام آباد یوں تو مارگلہ کی پہاڑیوں اور گھنے جنگلات کے باعث پر سکون علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یہاں کا سیاسی مزاج اکثر و بیشتر گرم ہی رہتا ہے۔ کبھی ہفتوں پر محیط دھرنے تو کبھی لانگ مارچ کی چہل پہل، کچھ نہ کچھ ہوتا ہی رہتا ہے۔ اس شہر کے مزاج کی گرمی کا اثر اس شہر کے باسیوں پر تو ہوتا ہی ہے لیکن اس گرمی کے اثرات پورے ملک تک پہنچانے کا بیڑا میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا صارفین کے سر ہوتا ہے جو ہر خبر بر وقت پہنچانے کے متمنی ہوتے ہیں۔

ان خبروں کی گرمائش کو ٹھنڈا کرنے کے لیے میمرز اور نقالی کرنے والے بھی میدان میں نظر آتے ہیں جو ہنستے ہنساتے خبر پہنچا دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انسٹاگرام بلاگر مناہل اعوان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ اور انکی وجہ شہرت میک اپ کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ویڈیوز بنانا بھی ہے۔ مریم نواز کا روایتی روپ دھارے ہوئے، مناہل انکے مشہور خطابات پر اداکاری کرتے ہوئے کئی ویڈیوز بنا چکی ہیں جو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔ انکی ویڈیوز دیکھ کر کئی صارفین ان کو باقاعدہ ڈرامہ انڈسٹری میں انے کا مشورہ دے رہے ہیں اور کچھ صارفین کے مطابق مناہل مریم نواز سے بہتر اداکار ہیں۔

انکا مائیک کی جگہ میک اپ پراڈکٹ کا استعمال بھی خاصا پسند کیا گیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وہ انکو کئی جگہ ڈھونڈتے ہوئے انسٹاگرام پر آئی ہیں۔

کچھ لوگوں کی مزید ویڈیوز کی فرمائش بھی سامنے آگئی

انکی ویڈیو کو پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل بھی خوب سراہتے ہوئے اپنے فیسبک اکاونٹ سے شئیر کرچکی ہیں۔

سوشل میڈیا کی بدولت نئی نسل آسانی سے لاکھوں لوگوں کے درمیان اپنی شناخت بناسکتی ہی۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ میں کچھ منفرد کرنے کا حوصلہ اور صلاحیت ہو۔

You May Also Like :
مزید