واشنگٹن: امریکا میں کار حادثے میں چار بہنوں سمیت 20افراد ہلاک

image
واشنگٹن: (9 اکتوبر 2018) امریکا میں لیموزین کار حادثے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیویارک کے گورنر کا کہناہے کہ گاڑی سڑک پر چلنے کے قابل نہیں تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیموزین کار نیویارک شہر میں سگنل پر نہ رک سکی اور توڑتی ہوئی سڑک پارکرکے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ لیموزین میں اٹھارہ افراد سوار تھے جبکہ حادثے میں دو راہگیر بھی ہلاک ہو گئے۔

لیموزین میں سوار چار بہنیں اور دیگر افراد ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ نیویارک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں اس کار کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران کار کو چلانے کے قابل نہیں پایا گیا تھا۔

You May Also Like :
مزید