اس نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا ۔۔ ننھی بچی اپنی پہلی سالگرہ کے دو دن بعد کیسے فوت ہوگئی؟

image

چھوٹے بچے گھر کی جان اور رونق ہوتے ہیں خاص کر جب وہ چلنا اور بولنا سیکھ رہے ہوں، ان کی چھوٹی موٹی معصومانہ حرکتیں انسان کی ساری پریشانیوں کو منٹوں میں دور کردیتی ہے۔ لیکن جب وہی بچہ اچانک چلا جائے تو؟ سوچ کر ہی دل کانپ جاتا ہے۔ پر اس جوڑے کے ساتھ ایسا ہوا ہے، آئیے بتاتے ہیں

اپنی پہلی سالگرہ کے دو دن بعد مرنے والی ایک چھوٹی بچی کے دل شکستہ والدین نے اپنی بیٹی کو اب تک کی سب سے خوش کن بچی کے طور پر یاد کیا۔

میڈیسن روز ہالیڈے (بچی کا نام) کو اکتوبر میں اس وقت ہسپتال لے جایا گیا جب وہ بخار میں مبتلا ہوگئی تھی اور ٹھیک سے کھانا نہیں کھا رہی تھیں۔ افسوسناک بات تو یہ ہے کہ وہ اسکے بعد کبھی گھر واپس نہیں آئی کیونکہ وہ سیپٹیسیمیا سے مر گئی تھی جس میں خون میں موجود بیکٹیریا دماغ کے استر کو متاثر کرتے ہیں۔

والدین جوش اور شینن نے مانچسٹر ایوننگ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ، ننھی میڈیسن میں جو علامات ظاہر ہوئی تھیں ان میں غنودگی کا احساس، غیر ذمہ دارانہ رویہ، بخار، اور کھانے سے انکار شامل تھا۔ والد جوش نے کہا، وہ ایک اچھی بچی تھی اور ہر جگہ ہمارا پیچھا کرتی تھی، وہ شروع سے ہی بہت خوش اور مطمئن تھی۔

ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ وہ صبح تک زندہ نہیں رہ پائے گی اور ہمیں لائف سپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے، ہم اس کے لیے بے چین تھے کہ وہ اسے زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ کر سکتے تھے وہ کریں۔

وہ کھانا نہیں کھا رہی تھی اور نہ کچھ نارمل برتاؤ کر رہی تھی، ہم اسے ڈانٹ رہے تھے پر وہ جواب نہیں دے رہی تھی، اور اچانک وہ چکرا کر گر گئی۔

نارتھ مانچسٹر جنرل میں ابتدائی طور پر علاج کے بعد، میڈیسن کو پھر مانچسٹر چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا اور اسے لائف سپورٹ پر رکھا گیا۔ اس کے والدین نے بتایا کہ اسے چار دل کے دورے پڑے اور اسکی حالت تیزی سے بگڑ گئی۔

مانچسٹر یونیورسٹی این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا حصہ رائل مانچسٹر چلڈرن ہسپتال کے ترجمان نے کہا، ہم میڈیسن کے اہل خانہ سے ایک بار پھر اپنی گہری ہمدردی اور تعزیت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ خاندان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے اور ہم ان کی مدد جاری رکھیں گے۔

بچی کی موت کے بعد اس کے جنازے کی ادائیگی کے لیے ایک فنڈ ریزر شروع کیا گیا جس نے 5000 یورو سے زیادہ رقم اکٹھی کی جس خاندان میڈیسن کی تدفین کے قابل ہو جائے گا جس کی وہ مستحق ہے۔

You May Also Like :
مزید