ماں باپ کی جوتیاں دفتر میں لگانے والا وکیل ۔۔ اپنے والدین کے محنت کش وکیل بیٹے نے ان کی جوتیاں دفتر میں کیوں لگائی ہیں؟ خوبصورت وجہ بتا دی

image

جوتے لگانے کا مقصد میں نے اپنے والدین کو ہمیشہ مطمئن اور دعا گو رکھنا ہے۔وہ میرے لیے سب کچھ ہیں ان کی دعاؤں کی وجہ سے میں آج کامیابی کے مقام پر ہوں۔

یہ الفاظ ہیں ایک محنت کش وکیل کے جنہوں نے اپنے والدین کی محبت میں اپنے چیمبر میں دیوار پر ان کی جوتیاں فریم میں لگائی ہوئی ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ جس دن انہوں نے اپنے اپنا پہلا دفتر کا آغاز کیا تھا اسی دن والدین کی جوتیاں فریم میں دیوار پر لٹکا دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ جب اپنا نیا دفتر کھولتے ہیں تو اپنے دوستوں اور علاقے کے معززیں کو دعوت دیتے ہیں مگر میں نے اپنے والد کو دفتر دعوت دی تھیں اور یہاں ان سے دعا بھی کروائی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ میں نے والدین کی جوتیاں آفس لانے کے لیے بہانہ تلاش کیا۔ ایک دن والدہ سے کہا کہ مجھے آپ دونوں کی جوتیاں چاہئیں مجھے کسی ضرورت مند کو دینی ہیں تو انہوں نے مجھے وہ جوتیاں دے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پھر ڈیڑھ سال بعد میرے والدین کو معلوم ہوا کہ ان کی جوتیاں بیٹے کے دفتر میں لگی ہیں۔ نوجوان وکیل نے اور کیا کچھ بتایا دیکھئے ویڈیو میں۔

You May Also Like :
مزید