مری ہوئی ماں کی چپل ہی میرے لئے جائیداد ہے۔۔ یہ شخص ماں کی چپل کو گاڑی میں ساتھ کیوں رکھتا ہے؟ ویڈیو پیغام

image

ماں باپ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کی چھوڑی ہوئی جائیداد تو لوگ خوشی خوشی اپنا لیتے ہیں۔ لیکن کچھ اولادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ماں باپ کی ذاتی استعمال کی چیزوں کو بھی قیمتی یادگار سمجھ کر سیے سے لگا لیتے ہیں اور پھر اسی محبت کی بدولت خدا ان کی جھولی میں دنیا جہاں کی نعمتیں بھر دیتا ہے۔

“یہ میری ماں کی جوتی ہے۔ پہلے دوسری گاڑی میں تھی اب میں نے نئی فارچونر لی ہے تو اس میں رکھی ہے۔ یہ گاڑی ماں کی جوتی کے صدقے ہی ملی ہے۔ اس کو چومتا ہوں تو ماں کی خوشبو آتی ہے“

یہ کہنا اس شخص کا ہے جو اپنی نئی چمچماتی گاڑی میں ماں کی پرانی اور خستہ حال جوتی کو ایسے سجا کے رکھتا ہے جیسے کوئی قیمتی ٹرافی ہو۔ ماں مر گئی لیکن اس کی قیمتی یاد کے طور پر یہ شخص ان کی جوتی کو اپنے ساتھ ہی رکھتا ہے۔

ماں دنیا کی وہ ہستی ہے جس کی موجودگی ہی کافی ہوتی ہے۔ اگر ہمارے والدین ہمارے پاس نہ ہوں تو زندگی بھر یہ ملال رہ جاتا ہے کہ کاش ان کی خدمت کرلی ہوتی ان کی باتیں مان لی ہوتیں۔ ماں کے جانے سے خالی زندگی کو مکمل تو نہیں کیا جا سکتا لیکن ان کی خواہشات اور نصیحتوں کو مان کر چلنا بھی فرمانبرداری کی ایک قسم ہے۔

You May Also Like :
مزید