اپنی جوان بیٹی کو زنجیر سے باندھ کر رکھنا پڑتا ہے کیونکہ۔۔ لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اسکی ماں کو یہ مشکل قدم اٹھانا پڑا؟

image

اولاد ماں باپ کیلیئے انکا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے، جس پر وہ زرا سی آنچ بھی نہیں آنے دیتے اور اپنی اولاد کو ہر مشکل سے بچانے اور انکی حفاظت کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اگر اولاد اپنی ہی جان کی دشمن بن جائے تو ایسے میں ماں باپ کا کیا حال ہوتا ہوگا؟

آئیے آپ کو حال ہی میں پیش آنے والا ایسا ہی ایک واقعہ بتاتے ہیں

یہ واقعہ شمالی مصر میں الدقھلیہ گورنریٹ کے شہر المطریہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاندان کو عجیب و غریب المیے کا سامنا ہے۔ متاثرہ فیملی میں ایک لڑکی ہے جو کہ ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو مارنے کی کوشش کرتی ہے اسلیئے اسکی ماں نے اسے بچانے کے لیے زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ یہ لڑکی دس سال سے زنجیر سے بندھی ہوئی ہے۔

مصری ماں نے بیٹی کو لوہے کی زنجیر سے باندھنے کے لیے اپنے گھر کی دیوار میں زنجیر لگوائی ہے کیونکہ انکی بیٹی دماغی بیماری میں مبتلا ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ حرکت کرنے کرتی ہے اور خود کو اور دوسروں کو مارنے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا شروع کردیتی ہے۔

لڑکی کی والدہ خدیجہ محمد نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ، "ان کی 18 سالہ بیٹی کو اس کی پیدائش کے کئی سال بعد ایک بیماری لاحق ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز کو دکھانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ شدید ہائپر ایکٹیویٹی کا شکار ہوگئی ہے۔ اس نے ایک سے زیادہ بار خودکشی کرنے کی کوشش کی یہاں تک کہ اس نے دریائے نیل میں کودنے اور گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی۔"

خدیجہ محمد نے کہا، "اپنی بیٹی کو موت سے بچانے کے لیے میں نے اسے لوہے کی زنجیروں میں جکڑنے کا فیصلہ کیا، میں اسے زنجیر میں باندھ کر ہی اسے کھانا کھلاتی ہوں۔ اس کی حالت کافی خراب ہے اور اس نے اپنے بھائیوں کو مارنے کی بھی کوشش کی تھی۔ بھائیوں کو مارنے کی کوشش کرنے کے بعد اس نے چیخ و پکار شروع کردی اور پھر اپنا سر دیواروں پر مارنا شروع کردیا تھا۔"

ماں نے ڈاکٹروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی بیٹی کے مسئلے کا حل تلاش کریں کیونکہ علاج کے تمام طریقے اب تک ناکام ہو چکے ہیں جبکہ بیٹی کو ہر طرف سے موت نے گھیر رکھا ہے۔وہ کبھی بھی خودکشی کا کوئی اقدام کر سکتی ہے۔ بیٹی کی اس بیماری کی وجہ سے ہمارا پورا خاندان متاثر ہورہا ہے۔

You May Also Like :
مزید