خود کریں تو ٹھیک اور ہمیں خاندان بیچنے کا طعنہ ۔۔ معاذ صفدر اور کنول آفتاب نے فہد مصطفیٰ کے بیان پر کیا جواب دیا؟

image

"ڈرامہ بنانے والے ٹیلی ویژن پر تھپڑ مارنا معمول کی بات دکھا رہے ہیں جو کہ بالکل بھی اچھی بات نہیں۔ میں فہد مصطفیٰ سے ایک بار مل چکا ہوں اور ان کو پسند بھی کرتا ہوں۔ ان کے بیان پر کچھ نہیں کہا لیکن مجھے لگتا ہے جس طرح وہ کام کر رہے ہیں اسی طرح میں کام کررہا ہوں، اب لوگ کسی طرح تو اپنا گھر چلائیں گے نا۔"

یہ کہنا ہے باسل کے ابّو کا۔۔ ہمارا مطلب ہے معاذ صفدر کا جنھوں نے حال ہی میں کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ "نان اسٹاپ پوڈ کاسٹ" میں شرکت کے دوران مشہور اداکار فہد مصطفیٰ کی تنقید کا جواب دیا۔

معاذ صفدر کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ بہترین فلمیں بناتے ہیں، وہ ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ لیکن اگر وہ فلم میں کسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کا بھی ایک خاندان ہے۔

کنول آفتاب نے بھی ان کے بیان پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں اگر آپ اور میں ایک ساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں اور ہم اپنے کردار ادا کر رہے ہیں تو ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار بیچ رہے ہیں، تو کیا فرق ہے ٹی وی پر لوگ بھی کچھ بیچ رہے ہیں۔" میزبان جلال کریم نے مزید کہا کہ فیملی بلاگنگ صرف فیملیز دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک شو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کسی کا نام لیے بغیر کونٹینٹ کری ایٹر کے لفظ پر شدید تنقید کی تھی اور انھیں خاندان بیچنے کا طعنہ دیا تھا جبکہ کنول آفتاب، معاذ صفدر، ذوالقرنین اور ڈکی بھائی سمیت کئی وی لاگرز اپنے خاندان کی نجی باتیں سوشل میڈیا پر لانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید