ناگن 6 کی اداکارہ مہک چاہل کی حالت بگڑ گئی۔۔ شوٹنگ کی دوران اداکارہ کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وینٹی لیٹر پر پہنچ گئیں؟

image

حال ہی میں انڈین ڈرامہ سیریل ناگن 6 کی مشہور اداکارہ مہک چاہل کو تشویشناک حالت میں اس وقت ہسپتال منتقل کیا گیا جب وہ اپنے سیٹ پر شوٹنگ کر رہی تھیں۔

انڈیا میڈیا کے مطابق، تھا، اداکارہ 2 جنوری کو اپنے سیٹ پر موجود شوٹنگ میں مصروف تھیں جب وہ اچانک چکرا کر بے ہوش ہوگئیں، انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز انہیں ایمرجنسی میں لے گئے ان کی حالت اتنی تشویشناک تھی کہ وینٹی لیٹر پر رکھنے کی نوبت آگئی۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ٹیسٹ وغیرہ کرنے پر ان کو نمونیا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انھیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ فی الحال، مہک اب بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں۔

ھالت بہتر ہونے کے بعد مہک نے بتایا کہ، "مجھے نمونیا ہوا تھا جس کے بعد میں 3 سے 4 دن آئی سی یو میں تھی۔ مجھے آکسیجن وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا"۔

مہک نے اپنی تکلیف کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ، "مجھے اچانک سینے میں چھریاں چبھتی ہوئی محسوس ہورہی تھیں جس کی وجہ سے میں ایک سانس بھی نہیں لے پارہی تھی۔ میں ابھی بھی ہسپتال میں داخل ہوں، آٹھ دن ہوچکے ہیں، حالانکہ میں نارمل وارڈ میں ہوں۔ میں بہت بہتر ہو گئی ہوں، لیکن آکسیجن اب بھی اوپر نیچے جاتی ہے۔ میرے دونوں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہو گیا تھا۔"

مہک کہتی ہیں ، میں بہت خوفزدہ تھی کیونکہ میں اپنی زندگی میں کبھی بھی ایسے موڑ پر نہیں آئی جہاں میں سانس نہ لے سکوں۔ ہر بار جب میں کھانستی تھی تو ایک دردناک لہر سینے میں اٹھتی تھی۔

مہک کی والدہ ان کی طبعیت کا سن کر فوراً ناروے سے انڈیا پہنچ گئیں۔ فی الحال مہک شوٹنگ نہیں کر رہی ہیں لیکن انھیں امید ہے کہ وہ بہت جلد ہی سیٹ پر آ جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید