بیٹی کی شادی ہر والدین دھوم دھام سے کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ اور پھر وہ باپ جو امیر ترین ہو جس کے پاس دولت ہو وہ کیسے اپنی بیٹی کو لاکھوں کا جہیز نہ دے، آسائشوں سے بھری زندگی فراہم نہ کرے لیکن ایک ایسے باپ بھی ہیں اس دنیا میں جنہوں نے اپنی سگی اولاد کی شادی تو رسوم و رواج کے ساتھ کی مگر اس کو جہیز کے نام پر ایک سکہ بھی نہ دیا۔
یہ انسان بھارت کے صوبے گجرات کے ایک مشہور اور میر ترین شخص مہیش سوانی ہیں جنہوں نے اپنی بچی کو جہیز نہ دیا بلکہ اس کے بجائے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی 470 بچیوں کی دھوم دھام سے شادی کروائی اور ان کو بھرپور جہیز دیا۔ انہوں نے اپنے گاؤں سے 470 بچیوں کو گود لیا ان کی رکھوالی کی اور ہر بیٹی کی شادی پورے مان سے کی۔ اپنے اس فلاحی کام کی وجہ سے مہیش خوب جانے جاتے ہیں۔
ان کی طبعیت اگر زرا سی بھی بگڑ جائے تو گھر پر ان کی472 بیٹیاں فوراََجمع ہو جاتی ہیں۔ یہ بیٹیوں کو شادی پر ان کی پسند کا اچھے سے اچھا سونے کا زیور بھی بنا کر دیتے ہیں کیونکہ ہر عورت کو سونا پہننا بہت پسند ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ مہیش سوانی ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت ہیں جو کہ ہر سال ایک سے 2 مرتبہ بچیوں کی شادی کی تقریب رکھتے ہیں جن میں وہ ایک ساتھ کئی بچیوں کی شادی کروا دیتے ہیں اور سب اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔