واشنگٹن: بین الاقوامی سطح پر پہچان رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے امریکہ میں گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا. ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا میں نے بحیثیت شوکت خانم کینسر ہسپتال کی سفیر فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ہے۔ ماہرہ خان نے دورے کے موقع پر فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی انٹرویو بھی دیا۔واضح رہے ماہرہ خان شوکت خانم کینسر ہسپتال کی سفیر ہیں اور ہسپتال کیلئے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی سرانجام دیتی ہیں۔ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر زکا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔