7 سال ڈپریشن میں رہی، دھمکیاں دی جارہی تھیں اور ۔۔ رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

image

ماہرہ خان ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ان سے متعلق خبروں پر نظر رکھتے ہیں اور ہر معاملے میں انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

مگر ظاہر سی بات ہے ہر کوئی ایسا نہیں ہے کیونکہ شوبز میں جہاں لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں وہیں آپ کی زرا سی لاپرواہی پر تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ اور ایسا ہی کچھ سال پہلے ماہرہ خان کے ساتھ ہوا تھا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے خود کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور ذہنی دباؤ سے جنگ لڑنے سے متعلق پہلی بار بات کی ہے جس سے وہ 7 سال سے لڑ رہی تھیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ، "وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر لوگوں کو جاننا ضروری ہے کہ ڈپریشن میں مدد لی جا سکتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دوسرے جو بھی اس ذہنی حالت سے گزر رہے ہیں انہیں معلوم ہو کہ اس کا علاج موجود ہے۔"

انہوں نے کہا کہ، "بھارتی فلم رئیس کے ریلیز ہونے کے بعد جب ان کی رنبیر کپور کے ساتھ سیگریٹ پیتے تصویر وائرل ہوئی تو اُنہیں سرحد کے دونوں جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اسکے انہیں علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ اور یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، اِنہیں 'پینک اٹیکس' آنے لگے تھے اور وہ بے ہوش ہو جایا کرتی تھیں۔"

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ، ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ اِن کی ذہنی حالت میں کسی بھی طور بہتری نہیں آرہی تھی۔ اُن کے آس پاس محبت کرنے والے لوگ موجود تھے مگر وہ سب باہر کی دنیا تھی، اندرونی طور پر اُنہیں سکون نہیں مل پا رہا تھا اور اُن میں بے چینی بے حد تھی۔ اس ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے اُنہوں نے باقاعدہ تھراپی کروائی تھی۔

You May Also Like :
مزید