طلاق کے بعد آج جتنا فخر مجھ پر میرے سابقہ شوہر کو ہے اتنا ۔۔ ماہرہ خان سابقہ شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے

image

اداکارہ ماہرہ خان نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں طلاق کے بعد پہلی مرتبہ اپنے سابقہ شوہر علی عسکری کی تعریف کرتی نظر آئیں ہیں جس کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ یہ ایک عام گھریلو عورت کے لیے مثال ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں عموماً خواتین طلاق کے بعد شوہروں کی برائیاں ہی کرتی نظر آتی ہیں۔

انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ: '' اب میں علی عسکری کے ساتھ نہیں ہوں کیونکہ مجھے طلاق ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سوائے میری والدہ والد اور بھائی کہ، جتنا فخر سابقہ شوہر کو آج مجھ پر ہے وہ کسی کو نہیں ہوسکتا۔ وہ میری محنت سے بخوبی واقف ہیں۔ اور میری جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ ایسے شوہر کم ہی لوگوں کو ملتے ہیں۔ بیشک شادی نہ چل سکی، لیکن وہ انسان قابلِ تعریف ہے۔ ''

You May Also Like :
مزید