ماہرہ خان صورت اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ وہ ایک فیشن پورٹل، کپڑے کا ایک برانڈ اور ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہے۔ ماہرہ خان اکیلی ماں ہیں جو اپنے بیٹے ازلان کی پرورش کرتی آرہی ہیں۔ ان کے مداحوں کی یہ خواہش تھی کہ وہ دوسری شادی کر لیں۔
تو بس اب کے انہی مداحوں کیلیئے ماہرہ خان کی جانب سے ایک خوشخبری منظر عام پر آئی ہے، کیونکہ ان کی شادی کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ماہرہ خان ستمبر 2023 میں اپنے طویل المدتی دوست سلیم کریم سے شادی کر رہی ہیں، دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ایونٹ اور پارٹیز وغیرہ میں نظر آ رہے ہیں۔
ماہرہ خان کے مداح پہلے ہی ان کی شادی کی خبروں کا انتظار کر رہے تھے اور اب وہ بہت خوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وہ اگلے ماہ فیملی اور قریبی دوستوں کے ایک چھوٹے سے فنکشن میں شادی کر رہے ہیں۔ شادی کی تقریب کا اہتمام پنجاب کے ایک ہل سٹیشن پر کیا جائے گا۔ یہ خبر انسٹاگرام پیج میگا لائف اسٹائل ڈاٹ ٹی وی نے شیئر کی۔