یہ لاٹھی پکڑ کر کیوں کھڑی ہیں؟ شادی کےماہرہ خان کا یہ حال کیسے ہوا؟ مداح بھی پریشان ہوگئے

image

"یہ تو لاٹھی پکڑے کھڑی ہیں"

"ارے. ابھی تو شادی ہوئی ہے ایسا کیا ہوگیا کہ انھوں نے لاٹھی کے سہارے چلنا پڑ گیا"

یہ کہنا ہے نوبیاہتا اور معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کا جو سوشل میڈیا پر ماہرہ کی وائرل تصویر دیکھ کر پریشان ہیں.

اس وقت ماہرہ کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں واکنگ اسٹک کے سہارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ساتھ میں ان کے ساتھ کوئی اور خاتون بھی موجود ہیں.

یہ تصویر ماہرہ خان کی سہیلی نینا کاشف نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جو کہ حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے اعزاز میں رکھی گئی ایک پارٹی کے دوران لی گئی تھی۔ اس پارٹی میں ماہرہ اپنے عزیز دوستوں اور شوہر کے ساتھ موجود ہیں البتہ ان کے ہاتھ میں اسٹک نے لوگوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے.

You May Also Like :
مزید