معذوروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی باہمت پاکستانی خاتون

image
لاہور کی معذور مگر باہمت لڑکی اور وکیل ثنا خورشید نے سڑکوں اور شاہراؤں پر معذور افراد کے لیے جگہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ثنا خورشید ایک حادثے کے نتیجے میں معذور ہوئیں اور اب وہ اپنی زندگی وہیل چیئر کے سہارے گزار رہی ہیں، پیشے کے اعتبار سے وکیل خاتون معذوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔

ثنا خورشید کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تو باہر نکل کر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریسٹورنٹ جانے کے لیے کوئی راستہ نہیں کوئی وہیل چیئر اٹھائے تب ہی آپ پہنچ سکتے ہیں۔

خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران بالا کو معذوروں کو حقوق دینے کے حوالے سے خطوط ارسال کیے ساتھ ہی ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جس کا مثبت جواب آیا اور کچھ ہوٹلز نے وہیل چیئرز کے لیے راستہ بھی مختص کیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں خاتون وکیل نے پنجاب حکومت کو فریق بنایا۔ ثنا خورشید نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ فٹ پاتھ معذور افراد استعمال نہیں کرسکتے لہذا انتظامیہ کو انہیں تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ثنا خورشید کی درخواست سے ہزاروں معذور افراد کو فائدہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ترقیاتی یافتہ ممالک میں معذور افراد کی آمد و رفت کے لیے علیحدہ لائن ، راستہ مختص کیا جاتا ہے جہاں پر وہیل چیئرز کو چڑھانے اور اتارنے کی جگہ موجود ہوتی ہے۔

NEWS SOURCE :ARY NEWS

You May Also Like :
مزید