مدینہ کے ٹھنڈے صحن میں نکاح ہوا ۔۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نکاح کی سعادت حاصل کرنے والے قسمت لوگ

image

مکہ اور مدینہ دنیا کے خوبصورت ترین شہر ہیں جہاں جانے کی خواہش ہر مسلمان کی ہوتی ہے۔ وہاں جانے کی خواہش تو ایک طرف مگر بہت سے لوگ وہاں جا کر خاص طور پر نکاح بھی کرتے ہیں جو ایک خوش قسمتی کی بات ہوتی ہے۔

آج ہم ایسے افراد کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کعبہ اور مسجد نبوی کے صحن میں نکاح کیا۔

سوشل میڈیا پر میال نامی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا۔ میال اور ان کے شوہر خوبصورت شادی کے جوڑے میں ملبوس تھے۔ یقینا وہ دن دونوں جوڑی کے لیے زندگی کا سے سب سے خوبصورت دن ہوگا۔

پاکستانی معروف اداکارہ انعم فیاض بھی ان خوس قسمت لوگوں میں شامل ہوتی ہیں جنہیں حرمین شریف میں نکاح کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کی شادی کو 5 سال گزر چکے ہیں۔ اداکارہ کی شادی اسد انور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کا نکاح خانہ کعبہ کے صحن میں پڑھوایا گیا جو کہ ایک نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔

خوش نصیب دلہن اِرم زہرا کے نکاح کی تقریب بھی خانہ کعبہ شریف کے پاکیزیہ صحن میں منعقد ہوئی تھی جو ایک بالکل سادہ اور چھوٹی سی تقریب تھی۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

یہ بھی ایک خاتون ہیں جو لال رنگ کا دلہن کا دوپٹہ اوڑھے ہوئی ہیں جنہیں مدینہ میں نکاح کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ ان کی دلی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

You May Also Like :
مزید