ملائکہ اور ارجن کپور نے راہیں جدا کرلیں؟ ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد ملائکہ اروڑا کا ایسا بیان جس نے سب کو چونکا دیا، دیکھیں

image

ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد اب یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔

ان افواہوں کے چلتے ملائکہ نے ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا کے ایک نئے پرومو میں کوریو گرافر فرح خان کے ساتھ اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ فرح خان نے ان سے 2024 میں شادی کرنے کے حوالے سے پوچھا، جس پر پہلے تو ملائیکہ تھوڑا گھبرائیں لیکن پھر کہا، "کیا مجھے دوبارہ کسی کو اپنے گود میں اٹھانا چاہیے؟ کیا اسکا مطلب یہی ہے؟"

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بولا کہ، میں سنگل ہوں اور کوئی بھی اگر سو فیصد تیار ہے تو میں دوبارہ شادی کے لیے راضی ہوں۔

جس پر فرح خان نے انہیں یقین دلایا کہ "آپ کے لیئے کوئی ہے نہیں، بلکہ بہت ہیں۔"

ملائیکہ نے جواب دیتے ہوئے کہا، "کوئی ہے سے مطلب یہ ہے کہ کوئی مجھ سے پوچھے تو پھر میں کرلونگی"۔

تھوڑا حیران ہوتے ہوئے فرح نے ان سے دوبارہ پوچھا، "کوئی بھی پوچھے تو کر لوگی شادی؟ جس پر ملائیکہ نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہاں کرلونگی"۔

ملائکہ اروڑا کے اس بیان کے بعد سے یہ افواہیں اور زیادہ زور پکڑ گئی کہ ان کا اور ارجن کپور کا بریک اپ ہوگیا ہے۔

You May Also Like :
مزید