ملالہ یوسف زئی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھی جس کے بعد انہوں نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا۔فلم دیکھنے کے بعد ملالہ نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔