بیوی کی جان کے بدلے 2 کروڑ روپے لینے والا شخص گرفتار، جانیئے اس عورت کے ساتھ کیا ہوا؟

image

یہ جملہ آپ نے بارہاں سنا ہوگا کہ "پیسہ کسی کا سگا نہیں ہے"، لیکن اس کی ایسی مثال آج ہماری نظروں کے سامنے سے گزری ہے جسے سن کر انسانیت بھی شرما جائے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کی جان محض پیسوں کی خاطر لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک شخص نے 1.90 کروڑ روپے کی انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے سڑک حادثے میں اپنی بیوی کی جان لے لی۔

پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اِس شخص نے اپنی بیوی کو مارنے کے لیے 10 لاکھ روپے میں ہِسٹری شیٹر کی خدمات حاصل کی تھیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم، جس کی شناخت مہیش چند کے نام سے ہوئی ہے، اُس نے ایک ہسٹری شیٹر کو کرائے پر لیا تھا جس نے اپنی کار موٹر سائیکل سے ٹکرا دی جس پر مہیش کی بیوی اپنے کزن کے ساتھ سوار تھی۔ حادثے میں دونوں کی موت ہوگئی۔

حادثے کی منصوبہ بندی:

یہ واقعہ 5 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب مہیش کی بیوی شالو اپنے کزن راجو کے ساتھ جے پور کے ہرمادہ میں واقع سمود مندر کی زیارت کرنے گئی تھی۔ یہ دونوں مندر جاتے ہوئے گاڑی سے تصادم میں جاں بحق ہوئے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ، مہیش اور اس کی بیوی شالو کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ شالو نے 2019 میں مہیش کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ایک منصوبے کے تحت، مہیش نے اپنی بیوی کو بتایا کہ ایک پنڈت نے کہا ہے کہ اگر وہ 12 بار بالاجی کا دورہ کریں تو وہ خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ دوسری طرف، اس نے شالو کو مارنے کے لیے بدنام زمانہ ہسٹری شیٹر مکیش سنگھ راٹھور کو 10 لاکھ روپے کے معاہدے میں سے 5.50 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کر دیے تھے۔

اپنے شوہر کے دباؤ میں شالو اپنے بھائی راجو کو موٹرسائیکل پر لے کر مندر جانے کے لیے راضی ہوگئی۔ دونوں کو تیز رفتار ایس یو وی نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ملزم گرفتار:

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور پتہ چلا کہ ایس یو وی نے جان بوجھ کر دونوں کو اس وقت ٹکر ماری جب بائیک سائیڈ پر جا رہی تھی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ تقریباً چار ماہ قبل مہیش نے شالو کی حادثاتی موت کے لیے 1.90 کروڑ روپے کی انشورنس کروائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں مہیش سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید