سبزی کچّی ہے ۔۔ نوجوان نے کھانا اچھا نہ بنانے پر ماں اور بہن کے ساتھ ایسا کیا کردیا کہ پولیس والے بھی حیران رہ گئے؟

image

انسان کے اندر کب شیطان آجائے اور وہ انسان سے درندہ بن جائے یہ کسی کو نہیں معلوم، تبھی نشہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہر مذہب نے حرام قرار دیا ہے۔ پر آجکل اسکا کُھلّم کُھلّا استعمال انسانوں کی رگوں میں زہر بن کے دوڑ رہا ہے جس نے انکی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو ختم ہی کردیا ہے۔

اور اسکی زندہ مثال حال ہی میں رونما ہونے والا یہ واقعہ ہے جس نے سب کو ہی چونکا دیا، آئیے آپکو بتاتے ہیں

بھارتی ریاست کرناٹک کے اترا کنڑ ضلع کے کڈیگوڈ گاؤں میں بدھ کے روز ایک شخص نے اپنی ماں اور بہن کو صرف مزیدار سامبر نہ پکانے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

24 سالہ ملزم منجوناتھ حسلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مرنے والوں کی شناخت منجوناتھ کی ماں 42 سالہ پاروتی نارائن حسلر اور 19 سالہ بہن رامیا نارائن حسلر کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جڑواں قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب اس کے والد نارائن رات کو گھر واپس آئے اور اپنی بیوی پاروتی اور بیٹی رامیا کو گھر میں خون سے لت پت پایا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی

ذرائع نے بتایا کہ منجوناتھ، جسے شرابی بتایا جاتا ہے، نے مبینہ طور پر اپنی ماں کے ساتھ سامبر کی کوالٹی کو لے کر جھگڑا شروع کیا اور کہا کہ یہ مزیدار نہیں بنا اور اس میں سبزیاں کچی ہیں۔ اس نے اپنی ماں کے قرض لے کر اپنی بہن کے لیے سیل فون خریدنے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، جس پر ماں بیٹے میں تھوڑی بحث ہوئی اور منجوناتھ نے مشتعل ہو کر اپنی ماں کو دیسی ساختہ بندوق (کٹّے) سے گولی مار دی، جو اس نے خاندانی فارم میں جنگلی جانوروں کو بھگانے کے لیے غیر قانونی طور پر لے کے رکھی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بعد میں اس نے اپنی بہن کو بھی گولی مار دی تھی۔ منجوناتھ ابھی حراست میں ہے اور جلد ہی اسے سزا سنائی جائے گی۔

You May Also Like :
مزید