کہاں تو لوگوں کی ایک شادی ہونا بھی مشکل ہے اور کہاں لوگ اپنی مرضی سے جتنی چاہے شادیاں کر کے کنواروں کے دل پر چھریاں چلا دیتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا افریقہ کے ایک ملک میں جس کی خبر سوشل میڈیا پر آج کل خوب ہی وائرل ہے۔
“میری بیویاں ایک دوسرے سے نہیں جلتیں۔ ابھی میں جوان ہوں اور ہوسکتا ہے آگے اور شادیاں کروں۔ اس لئے یہ نہیں کہہ سکتا کہ بس ہوگیا۔ میں چاہتا ہوں میرا بڑا سا خوشحال خاندان ہو اسی لئے ایک وقت میں اتنی ساری شادیاں کی ہیں“
یہ حیرت انگیز الفاظ ہیں 43 سالہ حاجی حبیب سکونین کے جن کا تعلق افریقا کے ملک یوگینڈا سے ہے۔ گزشتہ روز حبیب کی ایک ساتھ 7 شادیوں نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔
واضح رہے کہ حاجی حبیب سکونین پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی شادی کو 7 سال گزر چکے ہیں۔ شادی کے بعد حبیب نے ایک عالیشان ولیمے کی تقریب کی جس میں دلہا اور تمام دلہنوں نے سفید لباس پہنا ہوا تھا۔ حبیب کی 2 دلہنیں آپس میں سگی بہنیں بھی ہیں۔
حاجی حبیب نے اپنی تمام دلہنوں کو منہ دکھائی کے تحفے کے طور پر قیمتی گاڑیاں دی ہیں اور وہ تمام بیویوں سے یکساں سلوک کو ترجیح دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی بیویاں بھی مطمئن اور خوش ہیں۔