منال خان اور احسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ۔۔ بچے کا کیا نام رکھا؟

image

مشہور اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ کچھ دیر پہلے منال خان کے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی کے منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پربچے کی پیدائش ہوئی جبکہ بچے کا نام محمد حسن اکرام رکھا گیا ہے۔ پوسٹ میں منال کی جانب سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

منال خان کو ماں بننے اور بیٹے کی پیدائش کے موقع پر مشہور شخصیات جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

You May Also Like :
مزید