مرد دوسری شادی کیوں کرتا ہے قصور وار بیوی یا مرد کی فطرت

image

ایک پرانی عربی کہاوت ہے کہ انسان کا گھر اس کی پوشیدہ جگہ ہوتی ہے مگر آج کل کے دور میں انسان کے گھر کے معاملات اس کی ذات تک محدود رہنے کے بجاۓ سوشل میڈیا کے ذریعے ہر فرد تک نہ صرف پہنچ جاتے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے گھر کا ماحول شدید تناؤ کا شکار بھی ہو جاتا ہے جس کی سب سے بڑی مثال عامر لیاقت ہیں جنہوں نے پہلی شادی کے بعد دوسری اور تیسری کی اور ہر شادی کی خبر کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس کے سبب ان کی شادیاں شدید تناؤ کا شکار رہیں آج کل کے مرد فخریہ دوسری شادی کے خواہشمند آج کل کے زمانے میں مردوں کی کسی بھی محفل میں بیٹھ جائيں ان کے درمیان بات دوسری شادی سے شروع ہو کر اسی پر ختم ہوتی ہے ۔ وہ مرد جنہوں نے دوسری شادی نہیں کی ہوتی ان کی نظر میں وہ مرد ایک ہیرو کی طرح ہوتا ہے جو کہ دوسری شادی کر چکا ہو تا ہے اس کے حق میں تمام مرد یہی دلیل دیتے ہوۓ نظر آتے ہیں کہ اسلام ان کو ایک سے زيادہ شادیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے مگر یہ کہتے ہوۓ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اسلام نے اس اجازت کے ساتھ دونوں بیویوں میں انصاف کی شرط رکھی ہے

مردوں کی دوسری شادی کی وجہ

عام طور پر مرد کی دوسری شادی کا قصوروار عورت کو ہی قرار دیا جاتا ہے کیوں کہ لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ بیوی میں کسی نہ کسی قسم کی کمی ہی ہو گی جس کی وجہ سے مرد کو دوسری عورت کی ضرورت پڑ گئی عام طور پر مرد دوسری شادی کے لیۓ جن اسباب سے تیار ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتی ہیں

1: بوریت

ایک مرد جو دوسری شادی کر چکا تھا جب اس سے دوسری شادی کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ میں نے بوریت دور کرنے کے لیۓ دوسری شادی کی اس کا یہ ماننا تھا کہ اس کی پہلی بیوی بہت اچھی ہے اور اس کو اس سے بہت محبت ہے مگر زندگی کی ایک جیسی روٹین اور ایک جیسی شکل دیکھ دیکھ کر وہ بور ہو گیا تھا اس وجہ سے اس نے دوسری شادی کر لی مگر جب اس سے کہا گیا کہ اگر دوسری بیوی سے بھی بور ہو گۓ تو کیا کرو گے تو اس کا کہنا تھا کہ وہ پھر تیسری شادی کے بارے میں سوچے گا

2: بیوی سے مزاج نہ ملنا

ایک اور صاحب جنہوں نے دوسری شادی کی ان سے جب اس شادی کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کا اور ان کی بیوی کا مزاج آپس میں نہیں ملتا تھا ۔ بیوی گھر کا خیال نہیں رکھتی تھی اور نہ ہی بچوں کی اچھی تربیت کرتی تھی ان کے لیے گھر جانے کا خیال ہی سر درد کا باعث ہو جاتا تھا اس وجہ سے زندگی میں سکون کے لیۓ انہوں نے دوسری شادی کر لی

3: کسی کمزور لمحے کے سبب

ایک جاننے والے فیکٹری کے مالک تھے ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک عورت سے وہ بہت متاثر ہوۓ اور اس سے شادی کا وعدہ کر بیٹھے ۔ اور اس وعدے کو پورا کرنے کےلیۓ ان کو دوسری شادی کرنی پڑی اب وہ دو گھروں کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہوۓ پریشان بھی ہوتے ہیں مگر اب معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور وہ مجبور ہیں

4: دوبارہ سے جوانی حاصل کرنے کے لیۓ

کہا یہ جاتا ہے کہ ادھیڑ عمری میں اگر مرد کسی کم عمر لڑکی سے شادی کرۓ تو یہ شادی اس کی عمر کو دس سال کم کر دیتی ہے اس وجہ سے اکثر مرد چالیس سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی کسی کم عمر لڑکی سے شادی کر لیتےہیں تاکہ جوان ہو سکیں یہ تمام وجوہات تو مردوں کی جانب سے تھیں مگڑ کچھ خواتین کا رویہ بھی ان کے شوہروں کو گھرسے بدظن کر سکتا ہے جو کہ دوسری شادی کا سبب بن جاتا ہے اس کے علاوہ بیوی کی بیماری یا کسی قسم کی پیچیدگی جس کے سبب اولاد نہ ہو سکے تو یہ بھی ایک ایسی وجہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے مرد دوسری شادی کر لیتا ہے آپ کا کیا خیال ہے مرد دوسری شادی کیوں کرتا ہے ؟؟؟

You May Also Like :
مزید