مرحوم والدین کو خواب میں دیکھنا ۔۔ اس طرح کے خواب کے بارے میں انجینئر محمد علی مرزا نے کیا بتایا؟ ویڈیو

image

محمد علی مرزا ایک ممتاز پاکستانی اسلامی اسکالر ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وہ ایک انجینئر ہیں، علی مرزا اپنی جامع اسلامی تقریروں کے لیے بڑے پیمانے پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر ان کے کافی فالوورز ہیں، چینل اسلامی تعلیمات اور مباحثوں کے لیے وقف ہے۔ علی مرزا نوجوان نسل میں کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں، وہ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے لوگوں کے مذہبی سوالات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے فوت شدہ والدین کو خواب میں بے چینی کی حالت میں دیکھنے کے سوال کا بھی جواب دیا۔

انجینئر محمد علی مرزا نے کہا کہ، ہو سکتا ہے اس کا مطلب یہ ہو کہ مرحومین کی روح بے چین ہو، پریشان ہو یا ہو سکتا ہے ایسا نہ ہو، البتہ حدیث کے مطابق اگر کوئی برا خواب دیکھیں تو بائیں طرف تین بار تھوکیں یا آپ تعوذ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ایسے خوابوں کا مطلب والدین کے لیے دعا کرنا اور پھر ان کے لیے صدقہ کرنا ہے کیونکہ یہ والدین کا حق ہے، انہوں نے والدین کے مرتبے کی وضاحت کرتے ہوئے آیات و احادیث کی تلاوت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ والدین کے لیے بڑے خیرات کریں، ان کے لیے دعا کریں، ان کی قبروں پر جائیں، فاتحہ پڑھیں اور ان کی زندگی میں اور مرنے کے بعد ان کی بخشش کے لیے دعا کریں۔

نادر علی کے ایک اور اہم سوال کے جواب میں کہ، کیا میتیں قبروں کے باہر زائرین کو دیکھ سکتی ہیں؟ انجینئر علی مرزا نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، لیکن ایک مسلمان ہونے کے ناطے آپ کو ہدایت ہے کہ قبرستان جا کر مرحومین کے لیے دعائیں کریں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ہماری بات سن رہے ہیں یا دیکھ رہے ہیں۔ اللہ ہی ہے جو ان لوگوں کو پیغام بھیجتا ہے اور ان کا تعلق اللہ ہی سے ہے

You May Also Like :
مزید