ہمارے نبی ﷺ نے سورۃ الکہف پڑھنے کا حکم دیا ہے، ہمیں بچوں کو بھی پڑھانی چاہیئے ۔۔ معروف ڈیزائنر ماریہ بی کی سورۃ الکہف سے متعلق بتاتے ہوئے

image

مائیں اپنے بچوں کو دین و دنیا کی راہیں دکھاتی ہیں، کیا صحیح ہے، کیا غلط ہے سب کچھ بتاتی اور سمجھاتی ہیں، قرآنِِ پاک کوئی بھی بچہ اس وقت دل سے پڑھنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے جبکہ مائیں بچوں کو اللہ کے دین کی فکر میں مبذول کرواتی ہیں، چاہے وہ کوئی عام گھریلو ماں ہوں یا کوئی سیلیبیرٹی، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر معروف ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں وہ سورۃ الکہف پڑھ رہی ہیں اور اپنی بیٹی کو بھی سمجھا رہی ہیں اس کے پیغام کے بارے میں کہ اللہ نے مسلمانوں کو سورۃ الکہف میں کس چیز کا حکم دیا ہے۔

ماریہ بی کی بیٹی نے ویڈیو بنائی جس میں ان کو پہلے سلام کیا اور پھر کہا کہ ماما آپ کیا پڑھ رہی ہیں تو ماریہ بی نے جواب میں کہا کہ: '' وعلیکم السلام، بیٹا میں سورۃ الکہف پڑھ رہی ہوں، جمعے کے دن ہر کسی کو سورۃ الکہف لازمی پڑھنی چاہیئے کیونکہ یہ ہمارے نبی ﷺ نے پڑھنے کا حکم دیا ہے، ہر ماں کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھیں اور سورۃ الکہف میں بتایا جانے والا سبق اپنے بچوں کو سکھائیں، سمجھائیں انہیں کلامِ پاک کی اہمیت بتائیں، کیونکہ اس سورۃ میں آخرت کے سفر اور آخرت کے قریب ہونے والے دجالی فتنوں سے متعلق مسلمانوں کو آگاہ کیا گیا ہے جو کہ ہمیں سمجھنا چاہیئے تاکہ اس سورۃ کی تعلیمات ہمیں دین کی جانب بڑھنے میں مدد دے سکیں، میں بھی اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ بیٹھ کر یہ سورۃ پڑھوں گی اور ہم بھی سمجھیں گے کہ اس کا کیا سبق ہے یہ ہمیں کیا سکھاتی ہے۔ ''

You May Also Like :
مزید