کیا بچہ پیدا کرنا بے حیائی ہے؟ مریم انصاری اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ پر ہونے والی تنقید پر آج بھی ناراض! غصے میں ویڈیو شئیر کردی

image

مشہور شخصیات کی ایک بات ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ اکاؤنٹ تو خود پبلک رکھتے ہیں اور جب تعریفیں ہوں تو خوش بھی بہت ہوتے ہیں البتہ تنقید پر ہتھے سے ہی اکھڑ جاتے ہیں۔ خیر یہ تو ہم نے یوں ہی کہہ دیا البتہ مریم انصاری اپنے پریگنینسی فوٹوشوٹ پر ہونے والی تنقید پر کافی برہم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے تنقید کی جب کہ وہ مبارکباد دینے کا وقت تھا جبکہ عوام کا خیال ہے کہ تنقید ان کے انداز پر کی گئی نہ کہ ان کی خوشیوں پر۔ اب آگے آپ خود ہی فیصلہ کرلیں

"کہاں سے لاتے ہیں اتنی گندی اور منفی باتیں؟ میں ماں بننے والی تھی۔ میرا اکاؤنٹ ہے، میری مرضی جو چاہے تصاویر لگاؤں۔ آپ کو تکلیف ہے تو نہ دیکھیں لیکن اتنے برے تبصرے کیوں کیے؟ اب تو میرا بچہ بھی ہوگیا لیکن جب میں حمل سے تھی تب لوگوں نے فوٹوشوٹ پر اتنے برے کمنٹس کیے کہ میں بھول نہیں سکتی۔"

یہ کہنا ہے اداکارہ مریم انصاری کا جو علی انصاری کی بہن صبور علی انصاری کی نند اور اب معین خان کی بہو ہیں۔ چند ماہ پہلے ہی مریم انصاری نے ایک بیٹے کو جنم دیا ہے البتہ جب انھوں نے انسٹاگرام پر اپنا پریگنینسی شوٹ کروایا تو کئی لوگوں نے مبارکباد دی جبکہ زیادہ تر لوگوں نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی جو شاید انھیں کافی ناگوار گزری ہے تبھی انھوں نے ویڈیو بنا ڈالی۔

مریم انصاری ویڈیو میں مزید کہتی ہیں کہ اگر آپ لوگ واقعی اتنے اچھے ہوتے تو مجھے مبارکباد دیتے۔ حاملہ ہونا یا بچہ پیدا کرنا کب سے بے حیائی ہوگئی؟ آپ بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے۔ منافقت کی حد ہے خود کترینہ کا ڈانس دیکھتے ہیں نورا کی تصاویر لائک کرتے ہیں لیکن پاکستانی اداکارہ نے پورے کپڑوں میں اپنا حمل ظاہر کردیا تو استغفراللہ اور نعوذ باللہ شروع ہوگیا۔

مریم انصاری منہ بنا کر مزید کہتی ہیں کہ "لوگوں نے کہا حرام ہے یہ انگریزی کلچر ہے تو کیا بچے پیدا کرنا انگریزی کلچر ہے؟ پاکستانی لوگوں کے بچے نہیں ہوسکتے؟ ویسے میں یہ جانتی ہوں یہ طریقہ صحیح نہیں لیکن میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں بھی رینٹ کروں۔"

You May Also Like :
مزید