مریم نواز میرا نام اتنا نہ لو، تمہارا شوہر ناراض ہو جائے گا ۔۔۔ عمران خان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

image

مریم میرا نام دھیان سے لو، تمہارا شوہر ناراض ہو جائے گا۔ یہ الفاظ ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے جنہوں نے آج ملتان جلسے میں اپنی تقریر میں ن لیگ کی نائب صدر پر تنقید کی اور کہا کہ مریم جلسوں میں اتنے تواتر سے میرا نام لیتی ہیں، میں ان کو کہتا ہوں کہ ایسا نہ کریں کہیں ان کا شوہر صفدر ناراض نہ ہو جائے۔ ا تنا زیادہ مریم اور ان کے خاندان کو مجھ پر غصہ کیوں ہے؟ شریف فیملی کے خلاف مقدمات میرے دور میں نہیں بنے تھے۔ ہم سے بھی پہلے ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔

عمران خان نے اپنی تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق کہا کہ آپ کو حکومت ملی تو بتائیں ملک کیوں نہیں سنبھل رہا؟ کبھی لندن میں بیٹھا شخص فیصلہ کرتا ہے، کبھی یہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔ جو ترقی 3 سال میں ہوئی، ان کے پورے 30 سال میں نہیں ہوسکی۔ کسانوں کو ان کی پیدوار کی جو قیمت ہمارے دور میں ملی، وہ کبھی نہیں ملی تھی۔ ملک آگے بڑھتا ہے جب اس کی صنعتیں ترقیاں کرتی ہیں، جب کسان خوشحال رہتا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جتنی دیر یہ اقتدار میں رہیں گے، یہ ذلیل ہوں گے۔ جنہوں نے سازش کرکے ان کو یہ ملک دیا، وہ لوگ بھی ذلیل ہوں گے۔ جتنی دیر یہ چلیں گے ملک کو سری لنکا بنا دیں گے۔

You May Also Like :
مزید