فرائی پین سے کپڑے استری کر کے پہنتی تھی۔۔ مریم نواز کے بیان کے بعد عوام، اس فرائی پین کی تلاش میں نکل پڑی جو کپڑے بھی استری کرئے

image

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صابزادی مریم نواز اپنے بے باک انداز اور بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، لیکن حال ہی میں جیل کی زندگی کے متعلق ان کا دیئے جانے والا بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ جس میں انہوں نے جیل میں ان کے ساتھ ہوئے سلوک کے بارے میں بات کی۔

نجی چینل کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں صحافی کے ایک سوال پر انہیں اپنی جیل میں گزاری زندگی یاد آگئی۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ،

"جب میں کوٹ لکھپت جیل میں تھی اس وقت میرے پاس استری تک نہیں تھی، تب میں فرائنگ پین کو چولہے پر گرم کرکے کپڑے استری کیا کرتی تھی۔"

ان کا یہ بیان اب سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے، اور لوگوں نے "مریم فرائی پین آئرن" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر پر پوسٹ کرنا شروع کردیئے ہیں۔

یہاں تک کہ پی ٹی آئی رہنما بھی اس موقعہ پر خاموش نہیں رہے۔ اور علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، "میں جب جیل بھرو تحریک میں جیل جاؤں گا تو مجھے فائی پین سے کپڑے استری کرنے نہیں آئیں گے، تاہم میں اس سلسلے میں صفدر صاحب سے رابطہ کروں گا۔"

You May Also Like :
مزید