8 مہینے کچھ نہ کھایا اور کومہ میں چلی گئی پھر ۔۔ مشال خان کو دوسری زندگی کیسے ملی؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا

image

مشال خان ایک باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے سُپر ہٹ سیریل سنو چندا سے شہرت حاصل کی۔ انہیں اپنے ہٹ سیریل سنو چندا کے ذریعے بین الاقوامی شہرت ملی۔ مشال خان نے 'خوش نگر کی شہزادی' اور 'سایا' میں بھی کام کیا، جسے ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ اور اب وہ ڈرامہ 'پیاری مونا' میں نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ، ایاز سمو کے ساتھ نائٹ شو میں نظر آئیں جس میں انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھنے کی بات کی۔ انھوں نے ایسا کیوں کہا؟ آئیے جانتے ہیں

مشال خان نے اپنی نجی زندگی اور صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، "میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، میں بلیمک (کھانے کا ڈس آرڈر) اور بے خوابی کا شکار تھی، اسکا مطلب ہے جب آپ کا وزن کم ہوتا ہے تو آپ باڈی ڈسمورفیا کا شکار ہوتے ہیں۔ میں بہت بیمار ہوگئی تھی، میں نے آٹھ ماہ تک کھانا پینا چھوڑ دیا تھا، میں بس اپنی قوت ارادی کے بل بوتے پر زندہ تھی۔ ایک دفعہ میں بے ہوش ہو گئی اور اس وقت میرا بلڈ پریشر 30/50 پر آگیا تھا، جس کے بعد میں کومہ میں چلا گئی اور مجھے نہیں معلوم کیسے مگر میں واپس کوما سے باہر آگئی"۔

مشال کہتی ہیں، "جب آپ کو کھانے کا عارضہ ہوتا ہے تو آپ کھانے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ آپ کو وزن بڑھنے کا خوف ہوتا ہے، میں صرف پانی پی رہی تھی اور ظاہر ہے کہ یہ خطرناک ہے۔ اکثر لوگ اس عادت سے مر بھی جاتے ہیں، لہٰذا کوئی ایسا ہرگز نہ کرئے"۔

You May Also Like :
مزید