مذہب کے نام پر ڈرامہ بند کرو ورنہ ۔۔ متھیرا کی راکھی ساونت کی خانہ کعبہ میں بنائی گئی ویڈیو پر شدید تنقید

image

معروف ڈانسر اور بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، کوئی ان کو مبارک باد پیش کر رہا ہے تو کوئی تنقید۔

تنقید کرنے والوں میں اب پاکستانی میزبان متھیرا بھی شامل ہوگئی ہیں، انہوں نے راکھی ساونت سے خانہ کعبہ کی مقدس اہمیت کے پیش نظر اس کے احترام اور حساسیت کا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متھیرا نے راکھی ساونت کی خانہ کعبہ سے وائرل ویڈیول کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ، "مجھے معاف کیجئے گا ! مگر یہ ڈرامہ ہے جو وہ اللہ کے گھر پر کر رہی ہیں، یہ صحیح نہیں ہے انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔"

ساتھ ہی انہوں نے راکھی سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ، "براہ مہربانی اس مقدس جگہ کا احترام کریں، عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں، اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے مذہب کو اس طرح استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہے۔"

واضح رہے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ سابق شوہرعادل خان درانی کو ان کی بے وفائی پر کوس رہی ہیں اور ساتھ ہی اللّٰہ سے گڑ گڑا کر انصاف طلب کرتے ہوئے دعا کر رہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید