جو ہر وقت روتی رہتی ہیں کہ ہائے میرے ساتھ یہ ہوا، وہ ۔۔ متھیرا نے شوز میں رونے والی مشہور شخصیات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا بولا؟

image

بہت سے لوگ زندگی میں بہت ساری ناانصافیوں اور دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں اور وہ ان دباؤ سے اوپر کبھی نہیں اٹھ پاتے ہیں۔ لیکن کچھ مضبوط ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقار کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں اور ماضی کو ماضی میں دفن کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک شخصیت متھیرا بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن اس پر رونے دھونے کے بجائے انہوں نے ہمیشہ ہمت و حوصلے سے ہر حالات کا سامنا کیا ہے، جو انہیں ایک مضبوط انسان بناتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں کافی سارے موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ میزبان نے جب انکی انکی زندگی کی تکلیفوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، "مجھے نہیں پسند میں ہر وقت اپنی اداس کہانیاں سنا کر لوگوں کو بور کروں جو ہوگیا وہ ہوگیا، اس پر بار بار بات کرنے کا فائدہ نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "مجھے وہ لوگ سمجھ نہیں آتے جو شوز میں بیٹھ کر ہر بار ایک ہی بات بتاتے ہوئے رونا دھونا مچاتے ہیں۔ اصل میں وہ سب صرف توجہ حاصل کرنے کے لیئے یہ حرکتیں کرتے ہیں۔"

سوشل میڈیا پر لوگوں کی زندگیوں پر باتیں بنانے اور فتویٰ بازی کرنے والوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ، "لوگ بس ایک دوسرے کو جنتی اور جہنمی ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیتے رہتے ہیں، میں انکی باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دیتی، میں کیسی ہوں یہ صرف میرا خدا جانتا ہے۔ لوگوں کے حساب سے تو میرا جہنم میں ایک محل بن گیا ہوگا اب تک تو۔ اور جو لوگ اچھے کام صرف اس نیت سے کرتے ہیں کہ جنت ملے گی تو وہ میری نظر میں لالچی ہیں۔"

You May Also Like :
مزید