15 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی ۔۔ متھیرا نے اپنے پہلے بیٹے کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

image

متھیرا ایک مقبول پاکستانی میزبان، ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ فی الحال بول ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے دی انسٹا شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ متھیرا کھل کر بات کرنے والی شخصیت ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی جرات مندانہ رائے کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ میڈیا والے متھیرا سے پیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ایک سچی انسان ہے اور وہاں ان کے بہت سے دوست بھی ہیں۔

بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ متھیرا دو بیٹوں ماں ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں۔

انٹرویو میں بات چیت کے دوران متھیرا نے کہا کہ، "میرا پہلا بچہ اس وقت ہوا جب میں 15 سال کی تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو پوری طرح سے بدل دیا، وہ میرے لیے خوش قسمت رہا۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد مجھے اچھا پیسہ ملا، اچھا کام ملا، اچھی نوکری ملی، وہ ایک نعمت ہے میرے لیئے، وہ ایک 6 فٹ لمبا اور خوبصورت لڑکا ہے۔ یہاں تک کہ لوگ اسے میرے ساتھ دیکھ کر یقین نہیں کرتے کہ یہ میرا بیٹا ہے، اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ میرا بوائے فرینڈ ہے۔

وہ میری ماں تھی جس نے میرے بیٹوں کی پرورش کی، میرے بچوں کی پرورش کا سارا سہرا ماں کے سر ہے۔

متھیرا کے دو بیٹے ہیں، ایک آہل اور دوسرے کی عمر 15 سال ہے۔ متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ ایک انتہائی قابل فخر ماں ہیں۔

You May Also Like :
مزید