میں اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں ۔۔ طوبہ انور کو خود کا نور مقدم سے موازنہ کرنا مہنگا پڑگیا، متھیرا نے سوشل میڈیا پر کھری کھوٹی سنادی

image

طوبہ انور ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ہیں۔ عامر لیاقت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد طوبہ نے شوبز کے میدان میں اپنی قسمت آزمائی اور سامعین سے خوب پذیرائی حاصل کی۔

طوبہ انور نے بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنا موازنہ مرحومہ نور مقدام سے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک آگ سی لگ گئی۔ طوبٰی نے کہا کہ کیا "نور کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں اپنی زندگی کے بہت مشکل وقت سے گزر رہی تھیں حالانکہ میں نور سے کبھی ملی نہیں ہوں لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں۔"

کچھ ہی دیر میں یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، متھیرا جو کہ اکثر مختلف معاملات پر اپنا موقف شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طوبٰی کو آنجہانی نور سے اپنا موازنہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ متھیرا نے کہا کہ "وہ اپنے درد کا موازنہ اس لڑکی سے کرنا چھوڑ دیں جو جہنم سے گزری ہے" ، متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ "انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عامر لیاقت ہی وہ تھے جنہوں نے انہیں کیریئر دیا اور وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے اس لیے انہیں صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دینا بند کر دینا چاہیے اور مرنے والوں کی عزت کرنا اور معاف کرنا سیکھنا چاہیے۔"

جواب میں طوبٰی انور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈل کو ان کے غلط اور نامناسب مفروضوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "متھیرا کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو چیک کرنا چاہیے اور کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذہن نشین کرنا چاہیے کیونکہ آپ سچائی سے بے خبر ہیں" ، ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ جانتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر منفی بات اور نفرت انسان کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔"

You May Also Like :
مزید