میرے مرحوم بیٹے کیلیئے دعا کریں ۔۔ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

image

مولانا طارق جمیل صاحب جو کہ ایک جانے مانے عالم دین اور اسلامی اسکالر ہیں، گزشتہ روز ان کے صاحبزادے عاصم جمیل کا حادثاتی طور پر انتقال ہوگیا۔

اس افسوسناک خبر کو طارق جمیل صاحب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے دعا مغفرت کی اپیل کی۔

اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے مرحوم بیٹے کی نمازِ جنازہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ جس کے مطابق نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ، میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر 30 اکتوبر، رات ساڑھے 7 بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی۔

You May Also Like :
مزید