عورتیں اور شادیوں کے لئے رشتے بھیجتی ہیں مولانا طارق جمیل نے کتنی شادیاں کی ہیں؟ چند انکشافات

image

"میں نے صرف ایک بار شادی کی ہے اور دوبارہ شادی کے بارے میں کبھی سوچا تک نہیں . مکری اہلیہ کی زندگی مشکل تھی کیونکہ میں ہمیشہ تبلیغ کے لیے گھر سے دور رہتا تھا لیکن وہ میرے بچوں اور گھر والوں کا اکیلے خیال رکھتی تھیں. میں اپنے کسی بچے کی پیدائش پر موجود نہیں تھا اس لیے میں نے دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا"

یہ کہنا ہے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا وہ GNN پر مہمان تھے اور جب ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ انھوں نے ایک ہی شادی کی ہے.

مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا کہ انھیں اب بھی خواتین کی جانب سے شادی کرنے کی پیشکش آتی ہے لیکن انھوں نے کبھی اس پر غور نہیں کیا۔ مولانا نے کہا کہ عورتیں مردوں کی کمزوری ہیں لیکن انسان کو اپنے اوپر سخت کنٹرول رکھنا چاہیے۔

واضع رہے کہ مولانا طارق جمیل حال ہی میں جوان بیٹے کی موت کے صدمے سے گزرے ہیں اور اس موقع پر بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ان کی بیوی شدید دکھ میں مبتلا ہے اور پانی پینا بھی ان کے لئے مشکل ہوگیا ہے.

You May Also Like :
مزید