معروف اسکالر طارق جمیل کا کہنا ہے کہ مولانا انس سید سے شادی کرنے والی بھارتی سابق اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل مجھ سے پوچھ کر رکھا تھا۔
مولانا طارق جمیل حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ ثنا خان کے شوہر نے کہا تھا کہ آپ کا نام مجھے اتنا اچھا لگا کہ میں نے بھی اپنی اہلیہ سے کہا کہ اللہ پاک ہمیں بھی بیٹا عطا کرے تو ہم بھی اس کا نام بھی طارق جمیل رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’بیٹے کا نام طارق جمیل رکھنے سے پہلے ثنا نے مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے انہیں جواباً کہا کہ ضرور رکھو یہ تو خوشی کی بات ہے‘۔ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور پھر مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ثنا اور انس کی شادی کا ذریعہ بھی اللہ نے مجھے بنایا، ثنا کی توبہ کا ذریعے بھی اللہ نے مجھے بنایا اگرچہ توبہ کی توفیق تو اللہ دیتا ہے لیکن توبہ کا ذریعے اللہ خوش نصیب کو ہی بناتا ہے۔