طلاق کو عورت کے لیے دھبّہ سمجھا جاتا ہے ۔۔ مایا خان اپنی طلاق سے متعلق تکلیف دہ تجربہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

image

ہمارے معاشرے میں طلاق شدہ عورت کو ہمیشہ عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے جیسے ساری غلطی اسکی ہی ہو، اور یہ صرف عام خواتین کیلیئے نہیں ہے بلکہ مشہور شخصیات کے ساتھ بھی یہی رویہ اختار کیا جاتا ہے۔

مایا خان مارننگ شوز کے دور میں مشہور ہوئیں۔ وہ سڑک پر یہ شوز کرتی تھی جہاں وہ نوجوان جوڑوں پکڑ کر ان سے سوال کرتی تھیں۔ ان کا شو ایک سپر ہٹ شو تھا اور وہ وائرل ہونے والے موضوعات کو اٹھانے کے لئے جانا جاتا تھا۔

لیکن اب مایا خان نے شو کرنے کا اپنا انداز بدل لیا ہے کیونکہ وقت اور حالات انسان کو بدل دیتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے اپنی زندگی کا ایک انتہائی تکلیف دہ تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا، انھوں نے بتایا کہ 2011 میں ان کا نکاح ہوگیا تھا اور اسی دوران وہ ایک بڑے تنازع میں پھنس گئی تھیں جسکی وجہ سے انہیں کام سے نکال دیا گیا تھا، انھی دنوں ان کے بھائی کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور ایک سال بعد انکا انتقال ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان سب واقعات کی وجہ سے میری طلاق ہوگئی تھی، اسکے کچھ عرصے تک میں ذہنی طور پر پریشان رہی لیکن بعد ازاں میں نے دوسری شادی کر لی اور شادی کے فوراً بعد مجھے پتہ چلا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہو گئی، پر سماجی دباؤ کی وجہ سے کہ "لوگ کیا کہیں گے" ، "دوسری بار طلاق ہوگئی" ، "پھر شادی ٹوٹ گئی" اور نہ جانے کیا کیا، اسلیئے میں نے رشتے کو گھسیٹنے کی کوشش کی۔ لیکن میرے شوہر نے مجھ پرجو جسمانی زیادتی کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی اور میں نے خود کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا اور طلاق لے لی۔

مایا نے شیئر کیا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق کو عورت کے لیے "کالنک" سمجھا جاتا ہے لیکن اسے اللہ کی طرف سے اس تجربے سے لڑنے اور خود کو دوبارہ اٹھانے کی طاقت ملی۔

You May Also Like :
مزید