میں نے 5 مہینے میں 6 عمرے ادا کئے ۔۔ مایا خان نے اللّٰہ سے کون سی دعا مانگی تھی جو اتنی بڑی سعادت مل گئی؟

image

مایا خان ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا۔ وہ پی ٹی وی پر بچوں کے شو کی میزبانی کرتی تھیں۔ مایا خان نے میزبانی میں شہرت اور نام کمایا۔ مایا فی الحال اداکاری کر رہی ہیں اور ان کا اپنا سکن کیئر برانڈ ہے۔ آری ڈیجیٹل کے حالیہ ڈرامے مائی ری میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

مایا خان نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جسکی میزبانی مدیحہ نقوی کر رہی تھیں۔ شو میں مایا خان نے اپنے عمرہ سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے پانچ ماہ کے اندر چھ عمرے کیے ہیں۔

مایا خان نے پہلی بار خانہ کعبہ کی عظمت اور شان کو دیکھنے کے تجربے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں 2017 میں عمرہ پر گئی تھی، میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ 'جب بھی میرے پاس پیسے ہوں تو میں یہاں آنا چاہتی ہوں'۔ اور یہ دعا قبول ہوئی کیونکہ اسکے بعد مجھے ایک سال کا ویزہ دیا گیا، جسے دیکھ کر میں چونک گئی اور امیگریشن آفس میں ہی رونے لگی۔ میں نے اسے اللہ کی دعوت سمجھا اور اس سال میں نے پانچ ماہ میں چھ عمرے کئے۔

اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے مایا خان نے کہا کہ آپ مکہ میں اللہ کے مہمان ہیں، مدینہ میں رسول اللہ کے مہمان ہیں اور کربلا میں شہداء کے مہمان ہیں۔ خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھ کر میں کانپ اٹھی، ہم نےوہاں بہت عبادت کی، خانہ کعبہ میں تہجد کی نماز ادا کی، ہم جب بھی خانہ کعبہ کو دیکھتے تو کانپ اٹھتے۔ یہ زندگی کے تمام تجربے سے بہت بڑا تجربہ تھا اور خانہ کعبہ کو دیکھنا خود عبادت ہے۔

جب میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو میں نے کہا اے اللہ ساری بادشاہت صرف آپ کے لیے ہے۔ ہم نے کعبہ میں بہت عبادت کی، میں تہجد کی نماز میں اللہ سے باتیں کیا کرتی تھی۔ یہ ایک بہترین اور حیرت انگیز تجربہ تھا۔

You May Also Like :
مزید