نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کرگئیں

image

پاکستان کی سینئر اور مشہور اینکر پرسن مشعل بخاری انتقال کرگئی ہیں۔ مشعل پاکستان کی ایوارڈ یافتہ صحافی تھیں اور انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اور ایکسپریس نیوز سمیت کئی نجی چینلز میں کام کیا تھا.

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشعل بخاری کافی عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور اسی باعث ان کا آج انتقال ہوا ہے۔ مشعل بخاری کے انتقال پر صحافی برادری دکھ اور غم کا اظہار کررہی ہے۔

مشہور اینکر اور صحافی امیر عباس مشعل بخاری کے شوہر ہیں، جنہوں نے ہر لمحہ اپنی اہلیہ کو سپورٹ کیا، ہر مشکل سے مشکل وقت ہو یا خوشی کا لمحہ ہو، مشعل کی سپورٹ میں شوہر نے ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے۔ کینسر میں مبتلا ہونے والی مشعل بخاری شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھیں، اور پُر امید تھیں، کہ وہ بھی اس موذی مرض کو شکست دے دیں گی، لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

You May Also Like :
مزید