ٓ شرمندہ ہوں، جذبات میں آکر ان کو غلط کہا ۔۔ مشی خان عامر لیاقت کی موت پر رو پڑیں

image

مشی خان نے عامر لیاقت کے خلاف کئی ویڈیوز بنائیں اور سب میں تنقید کی گئی تھی۔ جس پر مشی خان افسردہ ہیں کہ شاید مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن میں جذباتی ہوگئی تھی۔ کل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ: '' میرے دل پر 2 دن سے بوجھ ہے، مجھے ان کی وفات پر بہت دکھ اور افسوس ہے، میں بہت شرمندہ ہوں اور ساتھ ہی معذرت بھی کرنا چاہوں گی، وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بوجھ تھا اسی لیے ویڈیو نہیں بنا سکی۔ ''

انہوں نے مذید کہا کہ: '' انسان جذبات میں آکر کافی کچھ غلط کر جاتا ہے، میرے اس رویے کی وجہ شاید یہ تھی کہ میں انہیں ان کی شخصیت اور معلومات کی وجہ سے کافی پسند کرتی تھی، اسی لیے جب سوشل میڈیا پر ان کے خلاف باتیں کی گئیں تو میں بھی بول گئی۔ ویڈیوز میں میرے الفاظ کا انتخاب غلط تھا، مجھ سے غلطی ہوئی، آج تک میں نے کسی کے لیے ویڈیو نہیں بنائی، پتہ نہیں ان کے لیے کیوں بنا دی تھی ۔ لوگ بھی آپ کو ان کاموں کے لیے اکساتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں عامر لیاقت نے آپ کے لیے کچھ لکھا ہے تو میں نے بھی ویڈیو بنا ڈالی، ایک اتنا ذہین شخص جب یوں دنیا سے چلا جائے تو یہ واقعی دکھ کی بات ہے ''

میں دل سے معذرت خواہ ہوں، میں نے ان کے مداحوں سمیت اہلخانہ کا دل دکھایا ہے، مجھے معاف کردیں، میں اپنے اس عمل کے لیے اللہ تعالیٰ سے بھی معافی مانگوں گی

You May Also Like :
مزید