بہنوں میں لڑائی، دیور بھابی کا رشتہ خراب، نا بالغ بچوں کی شادی اور ۔۔ مشی خان نے مشہور ڈراموں پر کیا الزام لگایا؟ صارفین بھی ساتھ بول پڑے

image

مشی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اداکار کیا اور بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اب وہ دس سالوں سے کامیابی کے ساتھ مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

حال ہی میں، وہ ماریہ بی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے معاشرے پر موجودہ پاکستانی ڈراموں کے اثرات کے بارے میں بات کی۔

مشی خان نے کہا کہ یہ ڈرامے خون کے رشتے تباہ کر رہے ہیں۔ ماریہ بی سے گفتگو کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ میڈیا نے معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا، ہمارے ٹائم میں ٹی وی کی جزوی پروگرامنگ ٹھیک تھی جب وہ شام 5 بجے ٹرانسمیشن شروع کرتے تھے اور 12 بجے بند کردیتے تھے۔ آج کے ٹائم میں ٹاک شوز کا فائدہ صرف اینکرز کو ہو رہا ہے جو موٹی رقم تو لے رہے ہیں لیکن معاشرے پر اس کا کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا۔

اسی طرح ڈرامے بھی معاشرے کا برا حال کر رہے ہیں، انہوں نے گھر کے بنیادی رشتوں بہن بھائیوں جیسے مضبوط رشتے کو بھی تباہ کر دیا ہے، ان میں حسد، جلن، لڑائی جھگڑے اور متنازع سازشیں دکھا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ دیور بھابھی کے رشتے کو خراب کر کے غلیظ بنادیا ہے۔ اور جب سوال اٹھاؤ تو زیادہ تر ڈرامہ بنانے والوں کا کہنا ہوتا ہے کہ معاشرے میں یہی سب تو رہا ہے۔ جبکہ میرا ماننا ہے کہ اگر ایک گھر میں کچھ برا ہو رہا ہے تو باقی دس گھروں میں کچھ اچھا بھی تو ہو رہا ہوگا وہ کیوں نہیں دکھاتے۔

مداحوں نے مشی خان کی دانشمندانہ گفتگو کو سراہا کہ کس طرح یہ مواد پاکستانی معاشرے کے رشتوں اور اقدار کو تباہ کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس بات چیت سے اتفاق کیا اور لکھا، یہ بہت ضروری گفتگو تھی۔

You May Also Like :
مزید