کبھی بھی حالات خراب ہو جاتے ہیں، اس لئے موبائل پارلر کھولا تاکہ فوراً چھپ کر جان بچا سکوں ۔۔ مقبوضہ فلسطین میں موبائل سیلون چلانے والی خاتون

image

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ، چاہے کوئی بچہ ہو یا مرد و خواتین، ایسے کئی ہزار لوگ ہیں جو نامساعد حالات کے باوجود بھی کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، اب جیسے آپ مقبوضہ فلسطین کی سحر احمد کو یہ دیکھ لیں جو ڈرتی ہیں کہ کسی بھی وقت غزہ میں بمباری ہو جائے گی اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گی۔

سحر کہتی ہیں کہ: '' موبائل ریسٹورنٹ دیکھ کر مجھے مجھے موبائل سیلون کا خیال آیا اور پھر اس طرز سے میں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اپنے لئے زندگی کے حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لئے سیلون کی جگہ موبائل سیلون بنا لیں ، چونکہ ہمارا یہ چلتا پھرتا سیلون ہے ، اس لئے یہ اچھی بات ہے کہ جوں ہی کسی کسٹمر کو تیار ہونا ہوتا ہے وہ ہمیں فون کرکے بلا لیتا ہے اور ہماری گاڑی اس کے گھر کے باہر کھڑی ہو جاتی ہے، ہم کسی کو تکلیف نہیں دیتے، دلہن اور دیگر خواتین گھر کے قریب ہی تیار ہو جاتی ہیں اور اگر کہیں سے بمباری کا خطرہ ہو تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ گھروں کے اندر چھپ جائیں، دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بھی تیار کرنے چلے جاتے ہیں۔ ''

You May Also Like :
مزید