مومنہ اقبال پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور با صلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کافی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔
اب حال ہی میں وہ ایک شو کا حصہ بنیں جہاں انہوں نے شوبز میں شادی نہ کرنے کے فیصلے سے سب کو آگاہ کیا۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ، شوبز انڈسٹری میں شادی کرنے کے بہت فائدے ہیں، شادی کرنے کے لیے اداکاروں کو مفت میں کپڑے اور سب کچھ مل جاتا ہے اور شادی ہو جاتی ہے، اور ان کے بچوں کی تقریبات پر بھی خرچہ نہیں آتا۔
ساتھ ہی مومنہ اقبال نے انڈسٹری میں شادی کرنے کے نقصانات بھی بتائے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی صنعت میں شادی کرنے کے بعد سمجھ میں نہیں آتا کے کون کس کی تعریف کر رہا ہے، کیونکہ بیوی اپنی اور شوہر اپنی تعریفوں میں لگا رہتا ہے اور پھر اس طرح سے لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔