مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے! اداکارہ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے والد گزشتہ رات انتقال کر گئے۔

اداکارہ نے کل رات اپنے انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد محترم اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

مومنہ اقبال کے والد ان کے کیرئیر کے لیے انتہائی معاون تھے اور ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

مومنہ نے یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انتقال کی خبر کے ساتھ تدفین کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر دی۔

اللہ تعالیٰ لواحقین کو اس مشکل وقت سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!

You May Also Like :
مزید